مہر خبررساں ایجنسی صابرین نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ عراقی وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق قاتلانہ حملے میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی محفوظ رہے، اس سے پہلے سکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی تھی۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکہ ڈرون کے ذریعہ یا کاٹیوشا میزائل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ وہ صحیح و سالم ہیں انھوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم ہاؤس پر حملےميں غیر علاقائی طاقتیں ملوث ہیں۔ جن میں امریکہ و اسرائيل شامل ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔
News ID 1908757
آپ کا تبصرہ